انٹرنیشنل

پاک فوج نے انتہائی پیشہ ورانہ آپریشن میں میری فیملی اور بچوں کومحفوظ بنایا،کینیڈین شہری

لاہور 15 اکتوبر2017)
(ریزیڈنٹ ایڈیٹر کینیڈا سے نیوز وائس آف کینیڈآ )
اپنی بازیابی اورمہمان نوازی پرشکرگزارہیں،آنکھوں سے دیکھا کہ پاک فوج نے حقانی نیٹ ورک کے لوگوں کوگولیاں ماریں،افغان علاقے افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں،کچھ علاقہ طالبان اورکچھ مجاہدین کے کنٹرول میں ہے۔بازیاب کینیڈین شہری کے تاثرات
بازیاب کینیڈین شہری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے انتہائی پیشہ ورانہ آپریشن میں میری فیملی اور بچوں کومحفوظ بنایا،اپنی بازیابی، مہمان نوازی پرپاکستانیوں کے شکرگزارہیں،پاک فورسزنے حقانی نیٹ ورک کے لوگوں کوگولیاں ماریں،ہمیں بازیاب کروایا،افغانستان میں پانچ سالوں میں افغان فورسزکی موجودگی نہیں دیکھی،کچھ افغان علاقہ طالبان اورکچھ مجاہدین کے کنٹرول میں ہے۔
پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے نتیجہ میں بازیاب کینیڈین شہری نے اپنی بیوی اوربچوں کے ہمراہ اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ پانچ سال سے مجھے لگتاتھا کہ جس دن ہم آزادہوں گے اور قیدی نہیں ہوں گے۔میری زندگی کاسب سے زیادہ خوشی سے بھرادن ہوگا۔مجھے لگتاہے کہ وہ صحیح تھا۔لیکن مجھے پاکستانیوں کی جانب سے صورتحال کرسنبھالنے پرحیرت ہوئی ۔جن لوگوں نے ہمیں بازیاب کرواکے یہ سب ممکن بنایا۔
جن لوگوں نے ہمیں بازیاب کروایااور پھرہماری مہمان نوازی کی ہم ان کے بھائی چارے پرشکرگزارہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن انتہائی پیشہ ورانہ تھا،ایسے آپریشن کینیڈا اور امریکا میں بھی نہیں دیکھے۔لیکن پاک فورسزنے انتہائی پیشہ ورانہ آپریشن میں میری فیملی اور بچوں کومحفوظ بنایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان بچوں کوتین دن پہلے تک یہ نہیں پتاتھا کہ ٹائلٹ اور لائٹ کیاہوتی ہے۔
سوائے دروازے پرقیدی بنانے کیلئے سٹیل کے تالے کے ان کوکچھ پتا نہیں تھا۔لیکن اب میرے بچے گھر،کھانا،اور تحفے بھی دیکھ رہے ہیں۔اب میں اور میرے بچے مسلمان ہیں۔میں کہہ سکتاہوں کہ یہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ جس دن ہم رہاہوئے فائرنگ کاتبادلہ ہورہاتھا۔پاک فوج کا ایک میجرمیرے پاس آیا میرے اوپرخون گراہواتھا مجھ سے بولاکہ امریکن میڈیاکہتاہے کہ ہم حقانی نیٹ ورک کوسپورٹ کرتے ہیں لیکن آج آپ نے دیکھ لیاکہ ہم ان کوگولیاں ماری ہیں۔
کینیڈین شہری نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ پاک فوج کی فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوچکی تھی۔پاک فوج اور آئی ایس آئی کی گاڑی ان کے درمیان آگئی تھی۔تاکہ مغویوں اور ہماری فیملی کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ میرے لیے یہ ثبوت کافی ہیں کہ پاکستانی امن کے قیام کیلئے بھرپورکوشش کررہے ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ افغانستان میں پانچ سال کے عرصے میں افغان فورسزکی موجودگی نہیں دیکھی۔وہاں افغان حکومت کاکنٹرول بالکل نہیں ہے۔کچھ علاقہ طالبان اورکچھ مجاہدین کے کنٹرول میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button