Draft

صائمہ کا ٹی وی ڈرامے کیلئے منہ مانگا معاوضہ طلب

کراچی ( ویب ڈیسک) پاکستانی فلموں میں ایک عرصے تک اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بناپر صف اول کی ہیروئین رہنے والی اداکارہ صائمہ آجکل ٹی وی ڈراموں کیلئے پروڈیوسر ز کی پہلی ترجیح بن گئیں ، ڈراموں میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باوجود صائمہ کم اور معیاری کام کو ترجیح دے رہی ہیں۔
اسی بنا پرڈرامہ پروڈیوسر ز کے سیریل سائن کرنے کے اصرار پر وہ منہ مانگا معاوضہ طلب کرتی ہیں جسکی وجہ سے تو کئی پروڈیوسر ز پیچھے ہٹ جاتے ہیں ،ابتک وہ کسی بھی سیریل میں کام کرنے کا معاوضہ 25 سے 30 لاکھ تک طلب کرتی رہی ہیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک نجی چینل کی نئی سیریل میں کام کرنے کا معاوضہ 50 لاکھ طلب کیا تھا ،پروڈیوسر کے اصرار پر انکا کہنا تھا آپ لوگ اپنی زیادہ تنخواہ کیلئے ادارے چھوڑ کر چلے جاتے ہیںاسی لئے ہم فنکاروں کا بھی حق ہے کہ وہ اپنی ڈیمانڈ رکھیں جس پر صائمہ نے اس نئی سیریل کو 45 لاکھ روپے میں سائن کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button