قائم مقام ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ کیا
گوجرانوالہ 11 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
قائم مقام ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد اسلم چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہو ں نے ایمرجینسی فارمیسی‘ سر جیکل وارڈ نمبر 7 اور8 (میل اور فی میل ) ‘ واش رومز‘ زیب آئی سی یو وارڈ ‘ یورالوجی وارڈ و دیگر مختلف وارڈز اور کنٹین کا دورہ کیا۔ انہو ں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی سہولتوں سے متعلق دریافت کیاانہو ں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق مریضوں کو معیاری ادویات اور دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ا س میں کسی قسم کی کو تاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہو ں نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی ‘ علاج معالجہ کی سہولتوں اورہسپتا ل کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنرمحمد طارق قریشی نے وارڈ انچارج ‘ ڈاکٹرز اور نرسز کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق ہسپتال میں داخل مریضوں کے ساتھ صرف ایک اٹیندنٹ رکھنے کی اجازت دیں۔ انہو ں نے مختلف وارڈز میں بے جا رش کی وجہ سے ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی انچارج کو وارننگ دی کہ وہ رش کو کنٹرول کریں تا کہ مریضوں کے طبی معائنہ میں آسانی میسر آ سکے۔ انہو ں نے فسٹ فلور پرڈینگی وارڈ کے قریب ٹوٹے ہو ئے شیشے کو فوری طور پر لگوانے کی ہدایت کی۔
قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے اختتام پر ہسپتال میں قائم کنٹین کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر انہو ں نے کنٹین کی صفائی نہ ہونے ‘ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور اوور چارجنگ پر نوٹس لیتے ہو ئے ڈی ایم ایس محمداسلم چودھری کو ہدایت کی کہ کنٹین میں نمایاں جگہ پر ریٹ لسٹ آویزاں کروائی جائے اور کنٹین کی صفائی کا خاص رکھاجائے اور انہیں فوری طور پر نوٹس بھی جاری کیا جائے۔