زیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی توجہ کے لائق ادارہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چیانوالی شرقی کے اہم انکاشفات
گوجرانوالہ 10 اکتوبر
(سید صدیق حسین شاہ سٹی رپوٹر نیوز وائس آف کینیڈا۔پاکستان)
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی توجہ کا منتظر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چیانوالی شرقی گوجرانوالہ
سرکاری ذرائع کے مطابق سکول کے لیے جو فنڈ جاری کیے گئے وہ کہاں گئے؟ کیا وہ سرکاری فنڈ جیب کی نظر ہو گئے ہیں ؟ اس کا جواب کون دے گا جہاں ملک کے معمار زمین پر بیتھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں
نیوز وائس آف کینیڈا ۔پاکستان کی ٹیم اور الف اعلان پراجیکٹ کی مشترقہ کاروائی کرتے ہوے جب سکول کا دورہ کیا تو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چیانوالی شرقی بہت سے اہم انکشافات ہوئے جو درج ذیل ہیں
سکول میں کوئی بھی بیت الخلا قابل استعمال نہیں، پینے کے پانی کا بندوبست نہیں، کسی طرح بھی سکول کا ماحول قابل دید نہیں، ایس ایم -ایس- سی کمیٹی غیر فعال ہے۔ سکول کی چار دیواری 4 اور کہیں سے 5 فٹ تک ہے جو ریلوے ٹریکٹ پاس ہونے اور بچیوں کے سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہے، سکول کے اطراف میں گندگی کے ڈھیر اور جانوروں کی آماجگاہ کا منظر قابل توجہ ہے۔ سکول کی بلڈنگ میں 2 کمرے قابل استعمال ہیں بچیوں کی تعداد 127 ہے۔ سکول کی دیوارکے ساتھ ایک جانب پورا ہفتہ غیر قانونی عارضی بازار بھی بچیوں کے لیے اذیت کا باعث ہے۔ کوئی بھی بنیادی ضرورت نہ ہونے کے باوجود ٹیچرز کی دلچسبی اور متواتر سکول میں حاضری قابل ستائش ہیں
ارباب اختیار کی بے حسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت پیش کیا درستگی کر کے اس معاشرے میں اچھی روایت کا آغاذ کریں
اس تمام تر خبر کوشائع کرنے میں نیوز ؤائس آف کینیڈا پاکستان اور الف اعلان پراجیکٹ کی مشترکہ کاروائی میڈم سریا منظور آرگنائزر الف اعلان پراجیکٹ کی سربراہی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چیانوالی شرقی میں وزٹ کیا جس میں پراجکٹ انچارج سید صدیق حسین شاہ آرگنائزر الف اعلان پراجیکٹ محمد آزاد طاہر نے شرکت کی