ایڈیٹرکاانتخاب

احتساب عدالت میں عدم پیشی، حسن اور حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ،اشتہاری قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)احتساب عدالت میں عدم پیشی پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری اور ان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی ،مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حسن اور حسین عدالت میں پیش نہ ہوئے ،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ دو ملزم آج بھی عدالت میں پیش ہوئے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دو نہیں بلکہ 3 ملزم پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی طلب کر رکھا تھا،اس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ حسن اور حسین دونوں اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے حسن اور حسین کے مقدمہ کو الگ کرتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور انہیں اشتہاری قرار دے دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button