یوکرائن کی پارلیمنٹ میں اراکین گتھم گتھا
کیف (این این آئی)یوکرائن کی پارلیمنٹ میں اراکین پارلیمنٹ متنازع بل کی منظوری پر آپے سے باہر ہوگئے ، لڑائی اتنی بڑھی کہ ایوان میں دھویں کا بم چھوڑ ناپڑا۔یوکرائنی پارلیمنٹ میں جھگڑا اس وقت ہوا جب متنازع بل کی منظوری پر اراکین پہلے آپس میں گتھم گتھا ہوئے اور پھر اسپیکر کے روسٹرم پردھاوا بول دیا۔اراکین کی ہاتھا پائی نہ رکی ،جس پر ایوان میں دھوئیں کا بم بھی چھوڑنا پڑا،پولیس پارلیمنٹ میں بم پھینکے جانے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ ،یوکرائن کی پارلیمنٹ میں صدر پیٹرو پوروشینکو کی جانب سے پیش کئے گئے دو بلوں پر بحث ہو رہی تھی،حزب اختلاف کے رہنماؤں کی جانب سے ان پر اعتراض کیا گیا، جس پر تلخ جملوں کے بعد لڑائی شروع ہو گئی،دونوں جانب سے مکوں کی برسات کی گئی جبکہ دوسرے اراکین بیچ بچاؤ کرواتے رہے ،لڑائی جھگڑے کے بعد دوبارہ اجلاس شروع ہوا اور ایک بل منظور کر لیا گیا ۔