ایڈیٹرکاانتخاب

جمائما خان نے عمران خان کا وزیراعظم بننا یہودی سازش قرار دے دیا

لندن 9 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
جمائما خان نے عمران خان کا وزیراعظم بننا یہودی سازش قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان علیحدگی کے برسوں بعد بھی پاکستان اور اپنے سابقہ شوہر سے جڑی یادوں کو نہیں بھول پاتیں۔ جمائما خان اکثر پاکستان کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
اب جمائما نے عمران خان سے متعلق ایک دلچسپ ٹوئٹ کی ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں عمران خان کو ان کی سالگرہ پر جمائما خان کے بھائی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ وہ پاکستان کے مستقبل کے وزیراعظم ہیں۔ اس موقع پر جمائما خان بھی خاموش نہ رہ سکیں اور اپنے بھائی کی ٹوئٹ پر دلچسپ جواب دے ڈالا۔ جمائما خان نے عمران خان کے وزیراعظم بننے سے متعلق اپنے بھائی کے ٹوئٹ کو بھی مذاق میں یہودی سازش قرار دے دیا۔ جمائما کی اس ٹوئٹ کو لے کر ٹوئٹر صارفین خوب چٹکلے لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button