داعش کو وجود میں لانے والا مغرب ہے :رحمان ملک
اسلام آباد9 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
امریکہ ہمیں دھمکیاں دینا بند اور جان لے کہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے ،سابق وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ وہ بہت پہلے کہہ چکے کہ داعش کو بنانے والا مغرب ہے ، پاکستانی قوم متحد ہے ، امریکی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ پی پی سینٹر رحمان ملک نے دھمکیوں پر امریکہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ کو مودی کا طوطا قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ داعش مغرب کا بغل بچہ ہے۔ اسلام آباد کے نجی مال میں غلاف کعبہ کی زیارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے اور سن لے کہ ہم کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں۔ داعش کے وجود کے حوالے سے رحمان ملک نے بتایا کہ داعش بنانے میں مغرب کا ہاتھ ہے۔ رحمان ملک نے غلاف کعبہ کی نمائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مکہ مکرمہ نہیں جاسکتے ان کو ادھر متبرک چیزیں دیکھنے کو ملی ہیں۔