پاکستان
تحریک انصاف کا بونیر میں تگڑا پاور شو، شرکاء کی تعداد کے حوالے سے متضاد دعوے
بونیر 9 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف نے بونیر میں تگڑا پاور شو کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے شہر بونیر میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی جلسے سے دھواں دار خطاب کیا۔ جلسے کے شرکاء کی تعداد کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے مطابق جلسہ بونیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جبکہ غیر جانبدار ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بونیر میں اچھا جلسہ کرنے میں کامیاب رہی۔