ایڈیٹرکاانتخاب

شمالی کوریا امریکہ پر میزائل حملے کی تیاری کررہاہے ،روسی رکن پارلیمنٹ

کوریا 8 اکتوبر
( بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
شمالی کوریا کی جانب سےہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد امریکہ اورپیانگ یانگ میں پائی جانے والی کشیدگی آئے روزبڑھتی جارہی ہے،کبھی شمالی کوریاکی جانب سےانتہائی تلخ بیان داغاجاتاہے تو کبھی واشنگٹن کی طرف سےاشتعال انگیزی پرمبنی بیان کا فائرہوتاہے،دن بدن گھمبیرہوتی صورتحال کو روسی رکن پارلیمنٹ کے اس دعوے نے مزید خطرناک بنادیاہے جس میں انہوں نے کہاہےکہ شمالی کوریاامریکہ پر میزائل حملے کی تیاری کررہاہے، برطانوی اخبار کے مطابق روسی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکا کے مغربی حصے پر میزائل حملے کی تیاری کرلی ہے،اخبار کااپنی رپورٹ میں روسی رکن اسمبلی کےحوالےسےکہناہےکہ شمالی کوریا طاعون، اینتھریکس اور چیچک جیسے حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے،یہ ہتھیاربڑےپیمانے پر تباہی کا باعث بنیں گے ،ذرائع کے مطابق پیانگ یانگ کے پاس 13اقسام کے بائیو لوجیکل ہتھیار موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button