میری تخلیق کردہ زبان دفاع وطن کیلئے انتہائی کارآمد ہو سکتی ، خفیہ زبان کے تخلیق کار سعید بخاری
راولپنڈی 7 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا(
چکوال سے تعلق رکھنے والے خفیہ زبان کے تخلیق کار(سیکرٹ لینگویج کرئیٹر)سعید بخاری نے کہا ہے کہ میری تخلیق کردہ زبان دفاع وطن کے لئے انتہائی کارآمد ہو سکتی ہے لیکن گذشتہ 18برس سے میں اپنی تخلیق حکومت کے سپرد کرنے کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں ۔اس خفیہ زبان کی تیاری میں 15سال کا طویل عرصہ لگا اور اس تحقیق و جستجو پر میں نے اپنی زندگی کی تمام جمع پونجی صرف کرڈالی ۔
المیہ یہ ہے کہ 18برس سے میں اعلیٰ اداروں سے رابطہ کر رہا ہوں لیکن حکومتی سطح پر کسی بھی ذمہ دار شخص نے میری حوصلہ افزائی نہیں کی۔اس بناء پر میں سخت مایوسی کا شکار ہوں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے سیکر ٹ لینگویج سسٹم کو کوئی ملک بریک نہیں کر سکتا ،گذشتہ 20برس میںتقریباً10حساس اداروں کو اس حوالے سے انٹرویو ز اور بریفنگ بھی دے چکا ہوں ۔
لیکن کوئی ادارہ مجھے اپنی ایجاد کے بدلے کوئی رائلٹی یا مراعات دینے سے معذوری کا اظہارکر دیتا ہے ۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں حکومتیںتخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور انہیں مالی تعاون کی فراہم کرتی ہیں مگر ہمارے ملک میں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ ٹیکنالوجی سیل فون میں استعمال نہیں ہو رہی اورمیری یہ زبان براہ راست انگریزی میں پڑھی جا سکتی ہے ۔
اس کے علاوہ کمپیوٹر میں بھی استعمال کی جا سکتی اور اسے 200مرتبہ تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔میری تخلیق کردہ ورلڈ پروٹیکٹر ’’خفیہ زبان ‘‘سے استفادہ کرکے پاکستان کے دفاع کو آئندہ50 برس تک محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔سعید بخاری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر داخلہ احسن اقبال سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لیں اور میری ایجاد کردہ زبان کو دفاع وطن کیلئے حکومتی تحویل میں لینے کے احکامات صادر فرمائیں۔کیونکہ موجودہ حالات میں مجھے خدشہ ہے کہ اگر حکومتی بے حسی کا یہی عالم رہا تو میری 15سالہ محنت میرے ساتھ ہی زیر زمین دفن ہو جائے گ