پاکستان
نواز شریف لمبے عرصے کیلئے ملک چھوڑ گئے، واپسی کی ٹکٹ اگلے برس کیلئے کروا لی
لاہور 7 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
نواز شریف لمبے عرصے کیلئے ملک چھوڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف لمبے عرصے کیلئے ملک چھوڑ گئے ہیں۔ نواز شریف کی ٹکٹس پر واپسی کی تاریخ اگلے برس جنوری کے ماہ کی ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اس لیے پاکستان واپس نہیں آئیں گے کیونکہ دسمبر تک ان کے نیب ریفرنسز کا فیصلہ ہو جائے گا۔ اسی لیے انہوں نے جان بوجھ کر جنوری کیلئے واپسی کے ٹکٹس کروائے ہیں۔ دوسری جانب آج مریم نواز نے بھی اعلان کیا ہے کہ نواز شریف اور ان کے بچے 9 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔