Draft

محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی بحالی میں تمام میڈیا کا کردار مثالی رہا ۔ (نیوز وائس آف کینیڈا پاکستان)

گوجرانوالہ 7 اکتوبر
سپیشل رپورٹ یوم عاشورہ
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان
محرم الحرام کے دوران امن و برقرار رکھنے کے لئے ہر مکتبہ فکر کے احباب نے مثالی کردار ادا کیا ۔سماجی، ادبی، کاروباری ، مذہبی ، صحافتی ، شہری ، سیاسی ،سرکاری دیگر تمام تنظیمی اداروں کے نمائندہ اشخاص کا بھر پور تعاون رہا۔ تمام اداروں نے مل کر شر انگیزی و شر پسندی کی حوصلہ شکنی کی گئی ۔


جلوسوں اور مجالس کے ساتھ نیوز وائس آف کینیڈا (پاکستان) کی ٹیم کے کنٹری ہیڈ بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ اور ان کے ساتھ ان کی ٹیم میں مسباح گل، آسیہ پروین، ؐمخزن لطیف، وکی، فرحان، زمان كهوكهر، شاہد، عظیم، دانش، بشارت و دیگر شامل تھے۔ تھوڑا سا تعارف ٹیم کا اس رپورٹ میں شامل ہے جس کے وہ حقدار ہیں-
آسیہ پروین (سپیشل پرسن) جوکہ کالم نگار لکھاری ہیں جن کی قلم میں جادو ہے اور اپنی مثال اپ ہیں اور ادارے کے لیے اکثر و بیشتر ان کے قلم سے نظم و شعری کے پھول اگتے رہتے ہیں


مسباح گل سنیئر جرنلیسٹ ہیں اور بہت اچھی قلم کار ہیں ان کے کالم اور انٹرویو کافی مشہور ہیں جن کی دور دور تک بازگشت رہتی ہے ان کی قلم سے ہر وہ افسر ڈرتا ہے جو کرپشن کرتا ہے کہ ان کا کام صرف حق سچ لکھنا ہے اور اپنا فرض سمجھتی ہیں

مخزن لطیف سنیئر جرنلیسٹ ایک ایسا نام جو کہ نڈر اور بے باک صحافی ہیں اور جن کا نام پورے گوجرانوالہ ڈویژن میں مشہور ہے خبر کی تہ تک جانا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور کسی قسم کے لالچ کی بنا پر خبر میں کمی نہیں کرتے چاہے اس کے لیے جان ہی کیوں نا چلی جائے


فوٹو گرافر وکی کرنیلیسٹ مسی بہت اعلیٰ فوٹو گرافر ہیں اور ٹیم کا حصہ ہیں
اور باقی ٹیم ساتھ میں ہماری مددگار رہی اور اپنے فرایض بخوبی سر انجام دیتے رہے

ٹیم نیوز وی او سی کے کینیڈا سے نصیر ظفر ریذیڈنٹ ایڈیٹر نیوز (اینکر و سنیئر صحافی) نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پاکستان کے کنٹری ہیڈ بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جو کہ لگاتار محرم الحرام کی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ان کی تعریف واقعہ ہی قابل ستائش ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور کنٹری ہیڈ بشیر باجوہ کو انتباہ کی کہ تمام ٹیم نیوز وی او سی کو نیوز وائس آف کینڈا کی طرف سے تعریفی اسناد دی جائیں اور اس کی تمام تر عمل کی ویڈیو یا تصاویر کو کینیڈا ارسال کیا جائے

نیوز وائس آف کینیڈا پاکستان کی ٹیم کے علاوہ تمام میڈیا کے نمائندگان اپنی ڈیوٹیاں باخوبی سرانجام دیتے رہے جس کو فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے-


نیوز وی او سی نے موقع کی مناسبٹ سے پوری کوریچ کی ÷ ٹیم پولیس افسران کے انٹرویو بھی ساتھ ساتھ کرتی رہی اس کے علاوہ امن کمیٹی کے عہدیداروں کی شمولیت امن کی ضامن رہی – محرم الحرام کے موقع پرذمہ داری سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر ضلع کے پولیس افسروں اور جوانوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی- محرم الحرام کے موقع پر اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ سال ضابطہ اخلاق کی پندرہ خلاف ورزیاں نوٹ کی گئی جب کہ امسال پچھلے سال کی نسبت سیکیورٹی انتظامات نہایت اچھے رہے-
محرم الحرام کے دوران افسران و دیگر کے مناسب وقت میں لیے گئے شارٹ انٹرویو اور فوٹو گراف شامل ہیں جوکہ درج ذیل ہیں
آر پی او سلطان اعظم تیموری
نے کہا کہ ضلع اور ڈویژن میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کاکردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم باہمی تعاون سے ملک دشمن عناصر کو شکست دیں گے اور محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو امن کی فراہمی اوولین ترجیح ہے قیام امن کے لیے امن کمیٹی اور میڈیا کا جذبہ اور خدمات قابل تعریف ہیں

سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
نے عشرہ محرم الحرام بخیرو عافیت سے گزرنے پراہلیان گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر مکتبہ فکر کے احباب نے مثالی کردار ادا کیا ۔سماجی، ادبی، کاروباری ، مذہبی ، صحافتی ، شہری ، سیاسی ،سرکاری و دیگر تمام تنظیمی اداروں کے نمائندہ اشخاص کا بھر پور تعاون رہا ۔عاشورہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی بھی دیکھنے کو ملی ۔خندہ پیشانی و تبسم کے ساتھ ہر مسلک کے احباب نے دوسروں کو خوش آمدید کہا ۔

ایس ایس پی اپریشن محمد عمران
نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے جوان کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ نیوز وائس آف کینیڈا پاکستان کے مخزن لطیف کو انٹرویو دیتے ہوئے خصوصی شکریہ ادا کیا

ایس پی صدر علی وسیم
نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو تحفظ دینا ہمارا عین فرض ہے اور اپنی سرکاری گاڑی میں خفیہ طور پر چیک رکھے ہوئے تھے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار تھے

ایس پی سول لائن افضال احمد
نے اپنے بیان میں کہ ہماری جانیں پکستانی عوام سے قیمتی نہیں ہیں

ڈی ایس پی کھیالی رانا ندیم جو کہ اپنی مثال آپ ہیں پورے ایریا کی ایک ایک پل کی خبر کو چیک کرنا تمام راستوں کو خود چیک کرتے رہے اور ہر معاملے کو اپنی نگرانی میں چیک کرتے رہے۔ نیوز وائس آف کینیڈا پاکستان کے بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور رپوٹیگ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے

ریسکیو 1122 کے سینئر آفیسر عمر گھمن کی نگرانی میں تشکیل دی گی ٹیم نے اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر پایا تکمل تک پہنچایا

سول ڈیفنس کے ڈاکٹر منیر اور محمد ہونس کی تشکیل دی گئی ٹیم پورے علاقے کو ہر گھنٹہ کے بعد سرج کرتی رہی اور ہر جگہ کو اپنے قیمتی عالات سے چیک کرتے رہے
پولیس قومی رضا کار ،انتظامیہ ، ہیلتھ ،پی ٹی سی ایل ، گیپکو اور سوئی گیس و دیگر محکموں نے بھی اپنی ڈیوٹیاں بڑی باخوبی سےسر انجام دی
ضلعی امن کمیٹی کا کردارقابل ستائش تھا جو کہ تمام انتظامہ کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کام کیا جس کو فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے نیوز وی او سی ٹیم کی ملاقات امن کمیٹی کے سینئر ممبر حففاف جاوید چیشتی ان کے ساتھ ان کے امن کمٹی کے دیگر میمبران کو اس طرح کام کرتے ہوئے دیکھا کہ اس کی میثال نہیں ملتی

مئیر گوجرانوالہ سرور اکرام بھی پیچے نہیں رہے انھوں نے بھی پورے گوجرانوالہ کی وییسٹ مینجمنٹ کو ایکٹیو کر رکھا تھا اور چھٹیاں منسوخ کر دی تھی جس سے صفائی کا نظام بہت بہتر رہا اور اپنے چھوٹے سے انٹرویو میں کہ کہ تمام ادارے اپنا کام باخوبی کر رہے ہیں کسی بھی کمی کی گنجائیش نہیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button