پاکستان

وزیراعظم اور جی ایچ کیو میں ر ابطے ہوئے: حامد میر

کراچی (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کے باعث پیش آنے والے واقعے کے بعد وزیر اعظم اور جی ایچ کیو میں رابطہ ہوا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں۔
جیو کے پروگرام ”آ ج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو کے پیچھے پس منظر موجود ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور جی ایچ کیو کے درمیان احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر  کافی رابطے ہوئے ہیں، فریقین کی کوشش ہے کہ اس معاملے کو بڑا ایشو نہ بنایا جائے، آرمی چیف بھی چاہتے ہیں ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی بڑی تعداد بھی ایسی صورتحال نہیں چاہتے جس سے تاثر پیدا ہو کہ حکومت اس معاملہ کو ایشو بنا کر کسی ادارے کو نیچا دکھانا چاہتی ہے، دونوں طرف سے کچھ ایسے لوگ سرگرم ہیں جو اداروں میں تصادم نہیں چاہتے ہیں، وزیراعظم اورا ن کی کابینہ کے بہت سے لوگوں کی خواہش ہے اداروں میں تصادم نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف کی گفتگو بہت حوصلہ افزا تھی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسی بات کا اظہار کیا کہ غلطیاں اپنی جگہ لیکن حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کرنی چاہئے، خوش قسمتی سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی یہی بات کہہ رہے ہیں، پچھلے تین چار سال میں فوج نے دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button