پاکستان

پاکستان میں بھٹو خاندان کیلئے انصاف نہیں، عدالتوں نے ایک بار پھر مایوس کیا: آصفہ بھٹو زرداری

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی والدہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ یہاں بھٹو خاندان کیلئے کوئی انصاف نہیں ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کے قتل کیس پر رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا عدالتوں نے ایک بار پھر ہمیں مایوس کیا ہے، اس فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ بھٹو خاندان
کیلئے پاکستان میں کوئی انصاف نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز بینظیر بھٹو قتل کیس میں سزا پانے والے 2 سینئر پولیس افسران کو لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button