حکومت ختم نبوت کے آئینی معاملے پر شکست کے بعد عدلیہ اور اداروں سے متعلق ترمیم لانا چاہتی ہے: شیخ رشید
دبئی (نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت ﷺکے آئینی معاملے پر شکست کے بعد عدلیہ اور اداروں سے متعلق ترمیم لانا چاہتی ہے۔
شیخ رشید نے دبئی ایئر پورٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر ذلت آمیز شکست کے بعد یہ نام نہاد حکومت آئین اور قانون میں عدالیہ اور اداروں سے متعلق اکثریت کی بنیاد پر مزید ترامیم لانا چاہتی ہے، یہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ان کی دماغی حالت قابل رحم ہے۔
انہوں نے کہا ’قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ جاگتے رہنا کیونکہ یہ مہینہ اہم ہے ، ان کی ترمیم سے پہلے قوم کو بیدار ہونا چاہیے تاکہ وہ یہ فیصلہ کر سکے کہ یہ آئین میں ترامیم ملک اور قوم کیلئے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے کر ررہے ہیں‘۔