پاکستان

عمران کے ہاتھ میں حکومت اور وزیر اعظم کی لکیر نہیں: آصف علی زرداری

کراچی (ویب ڈیسک) آصف علی زرداری سے رکن قومی اسمبلی نواب علی و سان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر زرداری نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات ان کے اعمال کا نتیجہ ہیں نواز شریف نے جو بویا آج وہی کاٹ رہے ہیں۔ آج ن لیگ کے وزراءاور ارکان اسمبلی بھی نواز شریف کے ساتھ نہیں، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے ہم نے عدالتوں کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے نواز شریف بھی عدالتوں کا سامنا کریں۔ عام انتخابات2018 میں ہوں گے عام انتخابات میں پی پی ملک بھر سے جیتے گی، اور حکومت پی پی ہی بنائے گی، عمران خان کے ہاتھ میں حکومت اور وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں۔
پاکستان نے دنیا میں سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا ،پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے :ملیحہ لودھی
علاوہ ازیں پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سیٹ بچانے کے لئے ایم کیو ایم کو منانے پر غور شروع کردیا ہے۔ سابق صدر نے ناخوش ایم کیو ایم کی ناراضی دور کرنیکا فیصلہ کرلیا بلکہ یہ بھی واضح کیا کہ وہ سیاست میں دوست بنانا چاہتے ہیں دشمن نہیں چاہتے۔ صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ میں بار بار نوازشریف سے دھوکہ نہیں کھا سکتا ، پیپلزپارٹی وفاق کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، سندھ کے ساتھ وفاقی حکومت کی زیادتیوں پر دبے الفاظ میں بات کرتے ہیں، گلا پھاڑ کر اس لئے بات نہیں کرتے کہ کہیں ہم پر صوبائی تعصب پھیلانے کا الزام نہ لگ جائے، جب ہم کہتے تھے کہ سندھ میں رینجرز ہمارے ساتھ زیادتی کرتی ہے تو نوازشریف کے وزیرداخلہ سینے پر ہاتھ مار کر یہ کہتا تھا کہ وہ رینجرز کے پیچھے کھڑا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی مظلوم بن رہے ہیں، جب وزیراعلیٰ سندھ ان سے سندھ کو کم فنڈز ملنے کی شکایت کرتا ہے تو وہ ان کی بات نہیں سنتا ، ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا نوازشریف کی مرضی سے ہوا اس لئے اگر نوازشریف نے ڈائیلاگ کرنا ہے تو سابق وزیرداخلہ کے ساتھ کر لیں ہمارے ساتھ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button