پاکستان بمقابلہ سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج
متحدہ عرب امارات کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بجے شروع ہوگا۔
سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لئے آج سے شروع ہونے والا ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے، شکست کی صورت میں مہمان ٹیم سیریز اپنے نام کرلے گی۔
پہلے میچ میں مہمان سری لنکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست دی
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اور فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
سری لنکا کے خلاف کامیابی کے لئے سرفراز الیون پرامید ہیں اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس بھی کی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 135 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے والی سری لنکن ٹیم کے بولر رنگنہ ہیراتھ پر سب کی نظریں ہوں گی جنہوں نے محض 43 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔