لاہور چیمبر چین کے تعاون سے اپنی ایئرلائن بنائے گا
لاہور (ویب ڈیسک) بزنس کمیونٹی کیلئے بڑی خبر، لاہور چیمبر چین کے تعاون سے نئی ائیرلائن بنائے گا۔ معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے لاہور چیمبر کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ائیرلائن چلانے کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹر ز بنایا جائے گا۔
لاہور چیمبرکے اجلاس میں سابق صدر عبدالباسط سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید ، نائب صدر ذیشان خلیل ، فضائی ماہرین محمد بشارت سمیت دیگر شریک ہوئے ، نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ لاہور چیمبر موجودہ اور سابق صدور کی مشاورت سے بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے گا۔ مجوزہ بورڈ آف ڈائریکٹر ائیرلائن بنانے کے معاملات کو حتمی شکل دے گا۔ ائیرلائن تیان جنگ کے تعاون سے بنائی جائے گی سول ایوی ایشن سے ائیرلائن لائسنس کے حصول کیلئے پندرہ کروڑ روپے درکار ہونگے جبکہ 50 کروڑ کی بنک گارنٹی دینا ہو گی۔ ایوان صنعت و تجارت کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے ائیرلائن بنانے کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔ سابق صدر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ماہرین سے ائیرلائن کی فنانس اور ٹیکنیکل رپورٹ تیار کرانے کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے۔