خورشیدشاہ چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاورت کیلئے سنجیدہ نہیں،نوازشریف مارشل لاء لگوا کرمنی لانڈرنگ سے بچناچاہتے ہیں:عمران خان
اسلام آباد( نیوز وی او سی آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کامعاملہ اہم ہے ،تحریک انصاف نے تین نام بھیجے مگرخورشیدشاہ مشاورت کیلئے سنجیدہ نہیں ،نوازشریف مارشل لاء لگوا کرمنی لانڈرنگ سے بچناچاہتے ہیں جبکہ وزیرخارجہ امریکہ جاکرپاک فوج کوبدنام کررہے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل ’’سما نیوز ‘‘ کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم نے کے پی کے میں آزادعدالت کے قیام کی کوشش کی ،ڈی جی نیب کی تعیناتی کیلئے ڈیڑھ سال لگامگرہم اس میں کامیاب نہ ہوسکے ،آزادانہ احتساب شروع ہواتوپی ٹی آئی کے وزیرضیاء اللہ آفریدی کوگرفتارکیااورایک ایم پی اے کے والدکوبھی ۔پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ حکومت مخالفین پرہی ہاتھ ڈالتی ہے آج کوئی بتائے کہ کے پی کے میں کرپشن کاسکینڈل ہے؟ ،پنجاب میں دیکھ لیں نندی پورپاورپلانٹ اورملتان میٹروبس میں پیسہ کمایا،سابق ڈی جی احتساب کمیشن جنرل(ر)حامدنے خودکہاکہ پرویزخٹک کے خلاف کرپشن کاکوئی ثبوت نہیں ،ہم نے پہلی باراحتساب کی کوشش کی ،جس طرح ہم چاہتے تھے مکمل طورپرکامیاب نہیں ہوئے ۔چئیرمین نیب کی تعیناتی اہم مسئلہ ہے ۔خورشیدشاہ اس پرمشاورت کیلئے سنجیدہ نظرنہیں آرہے ،ہم نے بھی چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے تین نام شعیب سڈل ،جسٹس (ر)فلک شیراورارباب شہزادکے نام بھیجے ہیں ،قمرزمان چوہدری نے نیب میں کرپشن کوبڑھایاہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء بدنیت لوگ ہیں، یہ لوگ کرپٹ اورنااہل شخص کے دفاع کیلئے کھڑے ہیں ،16وفاقی وزراء اپنے کام چھوڑکرمجرم کے ساتھ جاتے ہیں ،ان کاعدالت میں جانے کاکیاکام ہے ؟ ملک میں پہلی باریہ ہورہاہے کہ حکومت اپنے ہی لوگوں کے خلاف آئی بی سے تحقیقات کروارہی ہے اوروفاقی وزراء پارلیمنٹ میں احتجاج کرکے واک آؤٹ کرجاتے ہیں ،ملک میں حالات درست نہیں ، حکومت کوتحلیل کرکے الیکشن کرانے چاہئیں ، اگرمیں وزیراعظم ہوتا توایسی صورتحال میں حکومت ختم کردیتااورالیکشن کرادیتا،نئے الیکشن سے ملک میں حالات ٹھیک ہوجائیں گے ، نوازشریف اپناپیسہ بچانے کیلئے نظام کوداؤپرلگارہے ہیں ،یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں کس طرح مارشل لاء لگ جائے جس سے منی لانڈرنگ سے بچ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہتاہے کہ سسٹم ڈ ی ریل ہوجائے اورمیں مظلوم بن جاؤں ،مسلم لیگ ن عدلیہ اورفوج پردباؤڈالنے کی ٹھان چکی ،لیگی وزراء امریکہ کے سامنے پاک فوج کاروناروتے جبکہ وزیرخارجہ امریکہ میں جاکرپاک فوج کوبدنام کرناچاہتے ہیں۔