پاکستان

پارلیمنٹ میں نااہل شخص کواہل کرنے کا قانون بھٹو نے بنایا تھا، مخدوم جاوید ہاشمی

لاہور 5 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ماضی میں حسین سہروردی سمیت کئی سیاستدانوں کونااہل قراردیا گیا تھا،ختم نبوت قانون کی شق میں چھیڑخانی کرنے والے نے سازش کی ہے۔ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی پرردعمل
سابق سینئر وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں نااہل شخص کو اہل کرنے کا قانون بھٹو نے بنایا تھا،ماضی میں حسین سہروردی سمیت کئی سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا گیا تھا،ختم نبوت قانون کی شق میں چھیڑخانی کرنے والے نے سازش کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے انتخابی اصلاحاتی قانون میں میں ختم نبوت کی شق میں تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک دن آئین بنتا بھی ہے اور ٹوٹتا بھی ہے۔
70 سال بعد بھی ہمارے پاس مستقل ادارےاور آئین نہیں۔ نااہل شخص کو اہل کرنے کا قانون بھٹو نے بنایا تھا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ماضی میں حسین سہروردی سمیت کئی سیاستدانوں کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت قانون کی شق میں چھیڑخانی کرنے والے نے سازش کی ہے۔ عوام ختم نبوت قانون پر کوئی سمجھوتانہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button