بھارتی فوج کی راولا کوٹ اورچڑی کوٹ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ،آئی ایس پی
راولپینڈی 5 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج بلا اشتعال کارروائیاں کررہی ہے جس میں متعدد بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں جب کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزیوں کو عالمی سطح پر اٹھاتا رہا ہے-آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر تازہ کارروائی کی ہے جس میں راولا کوٹ اور چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور دیہی آبادی کو نشانہ بنایا گیاآئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے کاکوٹا، شفر، سیریان اور ناراکوٹ کی آبادی کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے گاؤں شفر میں سخی کیانی کے گھر پر لگے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 3بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 5زخمی ہو گئے جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں