ایسا گاؤں جہاں وائرلیس سگنل پر پابندی ہے
ویسٹ ورجینیا: امریکا میں ایک مقام ایسا ہے جہاں لوگ تو رہتے ہیں لیکن وہاں ہر قسم کے ریڈیو اور وائرلیس سگنل پر پابندی عائد ہے۔
ویسٹ ورجینیا میں گرین بینک کا یہ علاقہ بہت دور دراز واقع ہے اور اسے پوکوہونٹس کاؤنٹی کہا جاتا ہے۔ اس مقام کو نیشنل ریڈیو کوائٹ (خاموش) زون قرار دیا گیا ہے جہاں 2 جدید ترین ریڈیائی دوربینیں لگائی گئی ہیں یہاں وائرلیس سگنلز پر سخت پابندی ہے اور لوگوں کو فون استعمال کرنے کے لیے علاقے سے باہر جانا پڑتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں دنیا کی اہم ترین ریڈیائی دوربین ( ریڈیو ٹیلیسکوپ) قائم ہے اور ہلکا سا وائرلیس سگنل بھی سائنسدانوں کی تحقیق میں خلل ڈال سکتا ہے۔
یہاں کی دوربینیں کائنات کی گہرائیوں میں جھانکنے میں مصروف ہیں۔ یہ حساس ریڈیو سگنل وائرلیس سگنل سے متاثر ہوسکتے ہیں اور اس طرح سائنسدانوں کو تحقیق میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔ اسی لیے گرین بینک میں فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے جب کہ یہاں سیل فون کے سگنلزبھی نہیں آتے۔ یہاں لوگ بھی رہتے ہیں اور وہ کیبل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈیو ٹیلیسکوپ کی عمارت میں کسی قسم کا خودکار دروازہ بھی نہیں ہے کیونکہ اس کے عمل سے بھی تحقیقات میں خلل واقع ہوسکتا ہے۔ یہاں رہنے والوں کو ٹیلی فون بوتھ کی سروس فراہم کی گئ
وائرلیس سگنل پر پابندی کے باوجود بھی لوگ اس علاقے کو چھوڑ کر نہیں جارہے بلکہ بڑی تعداد میں لوگ یہاں آرہے ہیں ۔ ایسے لوگ جو وائرلیس اور وائی فائی نیٹ ورک سے الرجی رکھتے ہیں یا الیکٹرومیگنیٹک حساسیت جیسے مرض کے شکار ہیں۔ ایسے مریض وائی فائی سے بیمار ہوجاتے ہیں لیکن سائنس اس بیماری سے انکار کرتی رہی ہے۔
تاہم ایک سیل فون کمپنی نے گرین بینک میں واقع سنو شو ماؤنٹین اسکی ریزورٹ میں بہت احتیاط سے نیٹ ورک قائم کیا ہے ۔ اس نیٹورک کی مداخلت کو کم کرنے کے لیے انجینیئروں نے خصوصی طور