سابق قائمقام صدر مسلم لیگ ن سرداریعقوب ناصرکی جانب سے سندھ کے غریب اساتذہ کی بحالی کیلئی7لاکھ رشوت لینے کاانکشاف
اسلام آباد 5 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق قائمقام صدرسرداریعقوب خان ناصرکی جانب سے سندھ کے غریب اساتذہ کی بحالی کیلئی7لاکھ روپے رشوت لینے کاانکشاف ہواہے ، تفصیلات کے مطابق سینیٹرسرداریعقوب ناصرکوفروری2017ء میں واپڈاکے گدومیں قائم سکول سے فارغ کئے گئے کنٹریکٹ اساتذہ کے وفدنے اپنے مسئلہ بابت آگاہ کیااور بحالی میں مدد کیلئے درخواست کی ،سینیٹریعقوب ناصرکی طرف سے 18کے قریب ان بے بس اساتذہ کی بحالی کیلئے اپنے فرنٹ مین فاروق کے ذریعے 7لاکھ روپے کی ڈیمانڈکی گئی ، مجوزہ افرادکی طرف سے گھر یلو سامان بیچ کر یہ رقم ھیجوادی گئی ۔
9ماہ گزرنے کے باوجوداساتذہ کی بحالی نہ ہوئی،غریب اساتذہ انصاف کے حصول کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں ۔آن لائن نے سینیٹرسرداریعقوب ناصرکی طرف سے رواں برس مذکورہ اساتذہ کو انکی ملازمتوں پر بحالی کے عوض7لاکھ روپے کی رشوت وصول کرنے کے ثبوت آن لائن حاصل کرلئے ہیں ۔واپڈاکے گدومیں قائم سکول سے فارغ کئے جانے والے 18کے قریب کنٹریکٹ اساتذہ نے فروری 2017ء میں سینیٹرسرداریعقوب ناصرسے اپنی ملازمتوں کی بحالی کیلئے سفارش کی درخواست کی اس وقت سینیٹریعقوب ناصرسینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے ۔
۔غریب اوربے بس اساتذہ نے گھرکاسامان بیچ کریعقوب ناصرکے فرنٹ مین کوایم سی بی بنک کاکراس چیک نمبر08061318دیاجوانہوںنے بلیوایریا اسلام آباد کی برانچ سے کیش کرایا۔آن لائن نے تمام ثبوتوں کی کاپیاں حاصل کرنے کے بعدمؤقف جاننے کے لئے رابطہ کیاتوسینیٹرسرداریعقوب ناصرنے اقرارکیاکہ گزشتہ عرصے میں ان اساتذہ کی بحالی کیلئے انہوںنے کوششیں کی ہیں ۔
تاہم رقم کے لین دین بارے لاعلمی کااظہارکیا۔سینیٹریعقوب ناصرکے پرسنل سیکرٹری اور اس معاملے میں فرنٹ مین کاکرداراداکرنے والے فاروق نے آن لائن کے رابطہ کرنے پر دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ ہاں انہوںنے رقم کھائی ہے ،سینیٹرسرداریعقوب ناصران کے پیچھے ہیں کوئی ان کاکچھ نہیں بگاڑسکتا۔وہ اس سوال کاجواب دینے سے قاصررہے کہ رقم لینے کے باوجوداساتذہ کاکام کیوں نہیں کیاگیا۔