پاکستان

قومی اسمبلی میں ن لیگ کے 31 اراکین کی جانب سے الیکشن ریفارمز بل کیلئے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا انکشاف

اسلام آباد 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قومی اسمبلی میں ن لیگ کے 31 اراکین کی جانب سے الیکشن ریفارمز بل کیلئے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو پارٹی کا دوبارہ صدر بنانے کیلئے ن لیگ کی جانب سے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمز بل پیش کیا گیا تھا۔ بل واضح اکثریت سے منظور کر لیا گیا تھا۔ تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ ن لیگ کے کئی اراکین اسمبلی اس بل کے حق میں نہیں تھے۔ ایس لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں ن لیگ کے 31 اراکین نے حصہ نہیں لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button