گرو گرمیت رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی گرفتار

بھارت 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جنسی زیادتی کے کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید انڈین گرو گرمیت سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسےاب عدالت میں پیش کیاجائےگا۔ ہنی پریت سنگھ گزشتہ چند ہفتوں سےمفرور تھی، تاہم حال ہی میں ایک چینل کو انٹرویو میں جب وہ منظر عام پر آئی تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ نجی چینل کو دیےانٹرویو میں ہنی پریت نےکہاکہ وہ گرفتاری کےڈر سےفرار نہیں ہوئی تھی بلکہ سخت ڈپریشن میں تھی۔ گروگرمیت سنگھ کےساتھ اپنےتعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہنی پریت نے کہا کہ میڈیا میں باپ بیٹی کے رشتہ کو گندے طریقہ سے اچھالا گیا۔ مجھے سمجھ میں نہیں آتاکہ باپ بیٹی کے مقدس رشتہ کو کیوں اچھالا جا رہا ہے؟ اس کاکہناتھاکہ ہزاروں لڑکیوں کی بات ان سنی کرکےصرف ایک خط کی بنیاد پرکسی کو کیسےگناہ گار ٹھہرایا جا سکتا ہے؟ ان کے والد گرو گرمیت بےگناہ ہیں

اور آنےوالےوقت میں ان کی بے گناہی ثابت ہوگی۔ ہنی پریت نےکہا کہ اس کےوالد کو سزا کے بعد جو فسادات ہوئےانھیں بھڑکانےمیں وہ شامل نہیں تھی اور نہ ہی کسی کے پاس ان کے خلاف ثبوت ہیں-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں