پاکستان

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو نیول چیف مقرر کر دیا

اسلام آباد 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے کر نیول چیف مقرر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کو نیول چیف مقرر کردیا۔صدر مملکت نے بھی وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم نے ظفرمحمود عباسی کی تعیناتی کی سمری بھجوائی تھی۔وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی بھی دےدی گئی۔موجودہ نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ 6اکتوبر کو ریٹائرہوجائیں گے۔ ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button