چوہدری نثار نے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
اسلام آباد 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کر کے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے، نواز شریف کو انکی نشست پر جا کر مبارکباد دی
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کر کے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے، منتخب صدر نواز شریف کو انکی نشست پر جا کر مبارکباد دی ۔منگل کو اجلاس میں چوہدری نثار کو اجلاس میں نہ دیکھ کر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں اوریہ چہ مگوئیاں اس وقت ختم ہو گئیں جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئی چوہدری نثار علی خان اجلاس شروع ہونے ،چوہدری نثار ایک نکڑ میں بیٹھے رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی منظرعام پر آئی تھیں کہ چوہدری نثار علی خان نواز شریف کیساتھ اجلاس میں شرکت کیلئے کنونشن سنٹر آئیں گے تاہم وہ ان کیساتھ نہیں آئے اور کچھ دیر بعد وہاں پہنچے۔