سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے خاندان کا آپس میں کیا گیا فراڈ منظر عام پر آگیا
کراچی 3 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سلمان تاثیر کی بیٹی سارہ تاثیر نے اپنے سوتیلے بھائی شہریار تاثیر اور سوتیلی والدہ آمنہ تاثیر پر الزامات عائد کر دئے
سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے خاندان کا آپس میں کیا گیا فراڈ منظر عام پر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سلمان تاثیر کی بیٹی سارہ تاثیر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس فراڈ سے متعلق آگاہ کیا اور ایک صارف کو اس بات کی تصدیق بھی کی کہ یہ سب سچ ہے۔
Follow
Sara Taseer @sarataseer
This is 100% true. Thank you for highlighting the fraud conducted against me and @ShaanTaseer and @sanamtaseer >>>>By Aamna & Shehryar https://twitter.com/Ahmad289Shahzad/status/914884074065539072 …
9:12 AM – Oct 2, 2017
24 24 Replies 115 115 Retweets 157 157 likes
Twitter Ads info and privacy
سارہ تاثیر نے بتایا کہ میرے سوتیلے بھائی شہریار تاثیر نے مجھ سمیت میری بہنوں کے جعلی دستخط کر کے ڈیلی ٹائمز کے مالکان حقوق اور ڈکلیریشن اپنے نام کر لی اور ہماری ساری جائیداد بھی ہڑپ لی۔
Follow
Sara Taseer @sarataseer
سلمان تاثیر بیٹے شہریار کی اپنی بہن سارا،صنم،شان کے ساتھ دھوکہ ،کروڑوں کی جائیداد جعلی دستاویزات بنوا کر ہڑپ کر لی http://dailypakistan.com.pk/national/02-Oct-2017/652261 …
11:32 PM – Oct 2, 2017
Photo published for سلمان تاثیر کے بیٹے شہریار تاثیر کی اپنی بہن سارا تاثیر ،صنم تاثیر،شان تاثیر کے ساتھ دھوکہ،کروڑوں…
سلمان تاثیر کے بیٹے شہریار تاثیر کی اپنی بہن سارا تاثیر ،صنم تاثیر،شان تاثیر کے ساتھ دھوکہ،کروڑوں…
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہریارتاثیر نے اپنی بہن سارا تاثیر کے جعلی دستخطوں کے ذریعے فراڈ کرتے ہوئے ڈیلی ٹائمز اخبار
dailypakistan.com.pk
13 13 Replies 26 26 Retweets 41 41 likes
Twitter Ads info and privacy
۔سارہ تاثیر نے جعل سازی کرنے پر اپنے بھائی شہریار تاثیر کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست میں سارہ نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے والد صاحب کی مختلف علاقوں میں جائیدادیں تھیں جبکہ ڈیلی ٹائمز کا پرنٹنگ پریس اور مالکان حقوق کا ڈیکلریشن بھی انہی کے نام تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے سوتیلے بھائی شہریار تاثیر اور سوتیلی والدہ آمنہ تاثیر نے کچھ افراد کے ساتھ ملی بھگت سے کاغذات پر میرے اورمیری بہنوں کے جعلی دستخط کیے اور ان سے کچھ بوگس دستاویزات تیار کیں۔
بعد ازاں انہیں دستاویزات کو متعلقہ حکومتی اداروں میں جمع کروا دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جعل سازی سے بنوائی گئیں ان جعلی دستاویزات کو سیف اللہ خان اوتھ کمشنر لاہور نے ہماری غیر موجودگی میں تصدیق بھی کیا۔ ان جعلی دستاویزات کے ذریعے شہریار تاثیر اور آمنہ تاثیر نے ڈیلی ٹائمز کا ڈیکلریشن اور مالکانہ حقوق اپنے نام منتقل کر لیے ہیں۔
سارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں جب اس بات کا علم ہوا تو ہم نے ایک درخواست کمشنر کراچی کو جمع کروائی اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ سارہ تاثیر نے ایف آئی آر میں حکومتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ میرے والد کی وفات کے دن بعد ہی میرا اپنا بھائی میرے جعلی دستخط کر کے تمام جائیداد اپنے نام کروالے گا۔
Follow
Sara Taseer @sarataseer
In my fathers lifetime, I never knew that just 10 days after his death my own brother would forge my signature&steal my entire inheritance.
12:25 AM – Oct 3, 2017
26 26 Replies 48 48 Retweets 79 79 likes
Twitter Ads info and privacy