آئندہ عام انتخابات کیلئے ایم ایم اے کی طر ز پر مذہبی جماعتوں کے نئے اتحاد کا فیصلہ
لاہور 3 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جماعت اسلامی اور جے یوآئی (ف) سمیت6مذہبی جماعتیں اجلاس میں شر یک ہوںگی اجلاس12اکتوبر کو بلا یا جائیگا ‘ذرائع
آئندہ عام انتخابات کیلئے ایم ایم اے کی طر ز پر مذہبی جماعتوں کے نئے اتحاد کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور جے یوآئی (ف) سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخواہ اور پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں مذہبی ووٹ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر نے کیلئے دینی جماعتوں کے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مذہبی جماعتوں کا اجلاس بھی 12اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی اور جے یوآئی (ف) سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین شر یک ہوں گے اور اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کے کر نے کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے ۔