ایڈیٹرکاانتخاب

مریم او ر صفدر احتساب عدالت میں پیشی کیلئے پاکستان آنے کو تیار ہیں

اسلام آباد 3 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نواز شریف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اسی طرح ان کے بچے بھی حاضر ہوں ،اگلی پیشی پر مریم اپنے شوہر کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گی مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا کی صحافیوں سے گفتگو

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم صفدر اور دامادمحمد صفدر احتساب عدالت میں پیشی کیلئے پاکستان آنے کو تیار ہیں ، جس طرح میاں نواز شریف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اسی طرح ان کے بچے بھی حاضر ہوں ،اگلی پیشی پر بروز سوموار کو مریم صفدر اپنے شوہر کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گی اور سوموار کو پیش ہوں گے، استثنی پر کوئی بحث نہیں ہوسکی ، عدلیہ کی بالادستی اور وقار کیلئے ہماری جماعت نے قربانیاں دیں ہیں، جیلوں میں جانے سے سیاستدانوں کی سیاست ختم نہیں ہوتی بلکہ پختہ ہوتی ہے ، باہر بیٹھے ہوے بھگوڑوں کو بھی پاکستان آ کر جواب دینا چاہئے اور عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کریں ۔
پیر کو وفاقی وزیر محسن شاہنواز رانجھا نے احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی نواز شریف ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اگلی پیشی پررواں ماہ 9 اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ وہ پاکستان آرہے ہیں اور ہمارے قائد اور جماعت نے ہمیشہ عدلیہ کی بالادستی کیلئے محنت کی لہذا عدالت جہاں بھی بلائے گی ہمارے قائد اور انکے بچے حاضر ہوں گے ۔ سابق آمر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے محسن شاہنواز نے کہا کہ بھگوڑوں کو بھی واپس پاکستان آنا چاہیے اور عدالتوں کا سا منا کر کے ان پر لگائے گئے الزامات کا جواب چینا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button