انٹرنیشنل

برطانوی بینکوں کا40ارب کامقروض پاکستان میں شاپنگ مال اورفیشن برانڈکامالک بن گیا

لندن 3 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شاہدلقمان نےمنصوبہ بندی سے30ملین پاؤنڈکاقرض لیکرخود کودیوالیہ قراردیا،2011ءمیں بغیرپاسپورٹ پاکستان آن پہنچا،لقمان کےفرارپربرطانوی عدالت اورسکیورٹی ایجنسیزششدررہ گئیں،لقمان کاچھوٹا بھائی وحید بھی برطانوی پولیس کومطلوب ہے۔میڈیارپورٹس
برطانوی اخبارمیل آن لائن نے انکشاف کیاہے کہ برطانوی بینکوں کا30کروڑپاؤنڈکامقروض شخص پاکستان میں شاپنگ مال اور معروف فیشن برانڈکامالک بن بیٹھا، 48سالہ شاہدلقمان نے منصوبہ بندی کے تحت برطانوی بینکوں سے 40ارب روپے قرض لیکرخود کودیوالیہ قراردیااور 2011ء میں برطانوی سکیورٹی اداروں کوچونالگاکربغیرپاسپورٹ پاکستان آن پہنچا،لقمان کے فرارہونے پربرطانوی سکیورٹی ایجنسیزاور پولیس ششدرہوکررہ گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی اخبارمیل آن لائن کی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ پولیس انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی شخص نے برطانیہ میں 30ملین پاؤنڈکافراڈکی رقم ہڑپ کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی۔شاہدلقمان نے شعبہ فنانس سے تعلیم حاصل کرنے بعدمانچسٹرمیں اپناگھرخریدا،پھر2000ء میں لیکسی ہولڈنگزفرم قائم کی۔لقمان نے کاروبارکیلئے مختلف برطانوی بینکوں سے 30ملین پاؤنڈ(40رب )روپے قرض لیا۔
لقمان کو 2004ء میں ارنسٹ اینڈینگ کی طرف سے سال کانوجوان کاروباری شخص قراردیاگیا۔تاہم بہت جلد ان کی فرم بدانتظامی اور بددیانتی کے الزامات کی زدمیں آگئی۔ 2007ء میں توہین عدالت اور فراڈکیس میں دوسال کیلئے جیل بھیج دیاگیاتھا۔تب تک لقمان نے بینکوں کے پیسے اور انشورنس کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی تھی۔بینکوں کاقرض اور انشورنس کی رقم نہ دینے پرشاہدلقمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے پاسپورٹ بھی ضبط کرلیاگیا۔
شاہدلقمان نے جعلی پاسپورٹ پرفرارکی کوشش کی لیکن پکڑاگیا۔تاہم سکیورٹی ایجنسیوں نے لقمان کے فرارکے بعدنگرانی سخت کرتے ہوئے الیکٹرانک ٹیگ پہنادیا۔لیکن اس سب کے باوجود2011ء میں پاکستانی فراڈیاشخص لقمان برطانوی ایئرپورٹ پرسکیورٹی حصارتوڑتے ہوئے پاکستان پہنچ گیا۔شاہدلقمان نے پاکستان پہنچ کرسکھ کاسانس لیااور برطانوی بینکوں سے لوٹی ہوئی رقم سے شاپنگ مال بنایااور معروف فیشن برانڈکامالک بھی بن بیٹھا۔
تاہم اب برطانوی بینکوں کامقروض لقمان پاکستان میں فیشن برانڈ کامعروف نام بن کر شاہانہ زندگی گزاررہاہے۔شاہدلقمان کی فیشن میگزین میں اکثرمختلف ماڈلزکے ساتھ تصاویرشائع ہوتی رہتی ہیں۔ان تصاویرکودیکھ کربرطانوی عدالت اور سکیورٹی ایجنسیزچکراکررہ گئیں،کہ یہ فراڈیاشخص برطانوی سکیورٹی حصارکوتوڑکرآخرپاکستان کیسے پہنچ گیا؟جب یہ تصاویربرطانوی عدالت کے جج کودکھائی گئیں توجج انجیلانیلڈنے بارڈراورایئرپورٹ پرسکیورٹی اداروں کی ناکامی پرشدید ردعمل کااظہارکیا۔دوسری جانب لقمان کے چھوٹے بھائی وحید برطانوی پولیس کومطلوب ہیں۔تاہم وہ اپنے بھائی کی غیرموجودگی کی بناء پر دھوکہ دہی کے الزام میں 2013ء میں جیل میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button