ایڈیٹرکاانتخاب

جمائمہ نے ایک لاکھ ڈالرز کی منی ٹریل اور بند ہو جانے والے بینک کی ٹرانزیکشن بھیج دی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمائمہ نے آخری ایک لاکھ ڈالرز کی منی ٹریل اور بند ہو جانے والے بینک کی ٹرانزیکشن بھی بھیج دی ہے۔ بنی گالہ کیس میں ساڑھے چھ لاکھ ڈالرز کی منی ٹریل اب مکمل ہو چکی ہے۔ ن لیگ اداروں کے ٹکراؤ چاہتی۔ اس وقت ملک کو بچانا ہے تو الیکشن کی طرف جانا ہو گا۔ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 40 سال سے لے کر آج تک کی ساری منی ٹریل دے چکا ہوں ہے، جو بینک بند ہو چکا تھا، آج جمائمہ نے وہ بینک ٹرانزیکشن بھی بھیج دی ہے۔ جس ایک لاکھ ڈالر پر شک کیا جا رہا ہے وہ بھی جمائمہ کے بینک سے آیا، صرف اس پر نام ہی نہیں لکھا ہوا۔ یہ ساری چیزیں حنیف عباسی کی پٹیشن سے آگے کی ہیں جو سپریم کورٹ نے طلب کیں۔ لیکن شریف خاندان نے ابھی تک ایک بھی ٹرانزیکشن نہیں دی۔ دستاویزات اس لیے نہیں دکھا رہے کیونکہ اس میں مریم صفدرکا نام لکھا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ سیاستدان اپنی فوج کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ مجرم کے لیے قانون بنایا جا رہا ہے اور مجرموں کو تحفظ دینے کے لیے ادارے تباہ کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ یہ ٹکراؤ کی طرف جائیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا (ن) لیگ اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا یہی کام ہے کہ وہ اتنے بڑے مجرم کو بچائے۔ دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا کہ جو شخص نا اہل ہو جائے اسے دوبارہ پارٹی صدر بنایا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے مجرم کے ساتھ میرا موازنہ کیا جا رہا ہے، حالانکہ میں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے جس طرح سینیٹ میں الیکشن بل کو روکنا چاہیے تھا، اسے نہیں روک سکے۔ میں دو سینیٹرز کو آخری وارننگ دے چکا ہوں۔ تاہم اب باقی جماعتوں سے رابطہ کر کے الیکشن بل کو روکیں گے۔ اْمید کرتے ہیں کہ (ن) لیگ میں ضمیر والے لوگ نواز شریف کو ووٹ دینے کا سوچیں گے کیونکہ پارٹی میں مجرموں کے لیے دروازے کھولنے سے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button