کھیل

ابو ظہبی ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی

ابوظہبی: ابو ظہبی ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا کے 136 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔
دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے،پہلے آؤٹ ہونے والکے کھلاڑی سمیع اسلم تھے جو کہ  2 رنز بنا کر ہیراتھ کا شکار ہوئے جب کہ ان کے بعد اظہرعلی بھی کوئی رنز بنائے بغیر لکمل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل دوسری اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،پیر کی صبح مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 69 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو محمد عباس نے مینڈس کو 18 رنز پر ایل بی ڈبیو کیا جس کے نتیجے میں سری لنکا کی پانچویں وکٹ 73 رنز پر گر گئی ۔ 86 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد عباس ہی نے لکمل کو بھی میدان بدر کیا ، انہوں نے 13 رنز بنائے تھے۔ 101 رنز کے اسکور پر یاسر شاہ نے پریرا اور ہیراتھ کو چلتا کیا۔ 135 رنز پر سنداکان نے بھی ڈک ولا کا ساتھ چھوڑ دیا، وہ 8 ہی بناسکے، سری لنکا کا آخری کھلاڑی بھی اسکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر ہی آؤٹ ہوگیا۔ فرنانڈو کو حسن علی نے آؤٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button