پیپلز پارٹی نے رینجرز کے رویے کو نا قابل قبول قرار دے دیا
کراچی: ( نیوز وی او سی) رینجرز کے معاملے پر پیپلزپارٹی بھی میدان میں آ گئی۔ سعید غنی نے کہا رینجرز کا اسلام آباد میں سویلین اتھارٹی کو چیلنج کرنے کا معاملہ قطعی قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا شریف فیملی کا کرپشن کا کیسز میں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ٹرائل ہونا چاہیے۔ Nawaz shud be trialled in corruption cases as per SC dirctives bt the way Rangers in Isd undermned Civilian Authorty is totaly unacceptable. — Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) October 2, 2017 100% agreed with Interior Minister https://t.co/ns1D7ibblE — Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) October 2, 2017 لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کے اگر عدالت کو بھی رینجرز کو طلب کرنا تھا تو وزارت داخلہ کو لکھنا تھا جس پر وزارت داخلہ نے ہی احکامات جاری کرنا تھے لیکن اگر رینجرز نے خود سے کنٹرول سنبھالا ہے تو اس کا مطلب ہے کے ہمارے ادارے آزاد بھی رہے کے نہیں؟۔ انہوں نے کہا کے پانامہ کیس نے وفاقی حکومت کو کمزور کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ نے بھی کہا ہے کے رینجرز کو انہوں نے طلب نہیں کیا اب یہ معلوم کرنا ہے کہ رینجرز بن بلائے آئی ہے تو کیوں آئی ہے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کے نواز شریف ملزم نہیں مجرم بن چکے ہیں، انہیں اپنی صفائی پیش کر نی ہے، ن لیگ والے ایسے نا اہل شخص کو پارٹی کا سربراہ بنانے والے فیصلے پر غور کرتے ہوئے اخلاقی اقدار کا بھی خیال کریں تو بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کے عمران خان کی جانب سے قبل از انتخابات کا مطالبہ عوامی رائے کی توہین ہے جب تک وزیر اعظم کی ایڈوائیز نہیں ہو گی اس وقت تک اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔