بزنس
توانائی منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری بینک قرضوں پر مشتمل
اسلام آباد (آن لائن)سی پیک کے تحت چین نے زیادہ تر توانائی شعبے میں 19 منصوبوں پر بینک قرضوں کی شکل میں سرمایہ کاری کی ہے ۔چینی سفارت خانے میں ذرائع کے مطابق یہ پاکستان کو دیے گئے رعایتی قرضے شمار ہوتے ہیں جن میں چینی حکومت کی جانب سے خصوصی سبسڈی بھی شامل ہے ،یہ پاکستان کے مجموعی غیر ملکی قرضوں کا 1.1 فیصد ہے جو پاکستان کی اقتصادیات پر کوئی بوجھ نہیں ہے ،سفارت خانے کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے چینی بینکوں سے قرضے حاصل کیے جن کی واپسی کی حکومت پاکستان نہیں بلکہ یہی کمپنیاں ذمہ دار ہیں۔