Draft

یوم عاشورتاریخ اسلام میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:فنکاربرادری

لاہور(آن لائن نیوز) یوم عاشورکے موقع پرفنکاربرادری نے شہدائے کربلاکی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ مصطفی قریشی کاکہنا تھا حضرت امام حسین ؓ اورانکے ساتھیوں نے حق وسچ کاعلم بلند کیا ،ہمیں ان کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے امن ،محبت اوربھائی چارے کی فضاقائم کرناہوگی۔ شاہدہ منی کاکہناتھا یوم عاشور تاریخ اسلام میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،شہدائے کربلانے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اپنے ناناکے دین کوہمیشہ کیلئے بچا لیا ۔جاویدشیخ نے کہا حضرت امام حسینؓ نے حق کی خاطرلازوال قربانی پیش کرکے باطل کوہمیشہ کیلئے شکست دیدی آج ہمیں انکی تعلیمات پرعمل کرنے کی بے حد ضرورت ہے اورشہدائے کربلاکی قربانیوں کویادکرتے ہوئے باطل قوتوں کے آگے ڈٹ جاناچاہیے ۔ زارااکبرکاکہناتھا حضرت امام حسینؓ اورانکے ساتھیوں کی قربانی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ہمیں اس پرعمل کرناچاہیے اورحق کی خاطرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کرناچاہیے ۔ حمیراارشدنے کہا امت مسلمہ کوشہدائے کربلا کی قربانیوں کے مقصد کوسمجھنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہم دین اسلام سے غافل ہوتے جارہے ہیں اس وقت مسلمان ،مسلمان سے لڑرہاہے ہمیں اس قربانی سے سبق حاصل کرتے ہوئے متحد ہوکرباطل قوتوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button