محرم الحرام کا مرکزی جلوس جی سکس ٹو امام بارگاہ سے (آج )برآمد ہوگا، ٹریفک پلان تشکیل ،سیکورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد 1 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آئی ٹی پی کی جانب سے 9 محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا،9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس جی سکس ٹو امام بارگاہ سی(آج ) ہفتہ کو برآمد ہوگا اور مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہمیں ہی اختتام پزیر ہو گا،جلوس کے دوران مقرر کردہ روٹ پر فضل حق روڈ چائنہ چوک تک دونوں اطراف سے، پوسٹ آفس سروس روڈ،صدر روڈ اقبال حال سے میلوڈی چوک تک،میونسپل روڈ لال مسجد سے شہداء چوک جی پی او،لقمان حکیم روڈ پولی کلینک سے اقبال حال تک صبح 8 بجے تا رات 8 بجے تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا، شہری کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو ،سیونتھ ایونیو،آبپارہ سہروردی روڈشہید ملت روڈ متبادل راستے کے طور پر استعمال کریں گے،نویں محرم کا دوسرا بڑا جلوس امام بارگاہ موسی کاظم آئی ٹین ون سے رات 12 بجے برآمد ہوگا جو مقرر کردہ روٹ سے گزرتا ہوا وہیں پراختتام پزیر ہوگا،جلوس کے دوران مقرر کردہ روٹ پر آئی ٹین مرکز سائیڈ،سی ڈی اے چوک نمبر 1،کٹاریاں پل،مین آئی جے پی روڈ پیر ودھائی سائیڈ،آئی جے پی روڈ فیض آباد سائیڈ نزد سی ڈی اے چوک عام ٹریفک کے لئے بند رہیں گے اور آئی ٹین سبزی منڈی سے فیض آباد مری روڈ سے کھنہ پل ائر پورٹ جانیوالے شہری آء جے پی روڈ استعمال کریں،کٹاریاں فیض آباد آئی ایٹ آئی نائن کے رہائشی آئی جے پی روڈ پیر ودھائی روڈ بیرونی استعمال کریں گے،جلوسوں کے لیے ایس پی،4 ڈی ایس پیز،21 انسپکٹرز سمیت 520 افسران و جوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ۔
شرکاء کی گاڑیوں کے لیے خصوصی پارکنگ ایریامقرر کیے گیے ہیںشہری مزید معلومات کے لیے آء ٹی پی کی ہیلپ لائن 1915 اور 0519261992 سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔