کراچی‘موبائل فون سروس کی بندش سے اے ٹی ایمز متاثر،
کراچی 1 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شہریوں کو رقم نکلوانے میں مشکلات
کراچی میں موبائل فون سروس کی بندش سے مختلف بینکوں کی اے ٹی ایمز متاثر،شہریوں کو رقم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 9 محرم الحرام کے موقع پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند ہے جس کی وجہ سے مختلف بینکوں کی اے ٹی ایمز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور شہریوں کو رقم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موبائل فون سروس کی بندش کے ساتھ ٹریکروالی گاڑی بھی جام ہو گئیں،کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریکر کمپنیوں میں شکایات کی بھرمارہے،ٹریکر کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں گاڑیاںجام ہونے پر صارفین کے فون آ رہے ہیں ،کمپنیوں کا موقف ہے کہ ٹریکر میں بھی سم استعمال ہو تی ہے اورہمیں نہیں بتایا گیا تھا کہ آج ہی موبائل سروس بند کر دی جائے گی۔