پاکستان

سکیورٹی خدشات ،ْ ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل ،ْ

اسلام آباد 1 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پابندی عائد کر دی گئی
سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 9محرم الحرام کے جلوسوں کے دور ان سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس کو بند رکھا گیا ،ْموبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور (آج)دس محرم کو بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،سکھر،حیدرآباد اور حساس قرار دیے گئے شہروں میں موبائل سروس بند رہی۔موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کامواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا جس سے انہیں رابطوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔دوسری جانب جلوسوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بعض شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی گئی تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر کے اہم شہروں میں موبائل فون سروس کو صبح 9بجے سے رات 10بجے تک بند رکھا گیا تھا ،ْوفاقی وزارت داخلہ نے سیلولر کمپنیوں کو 8،9اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button