راولپنڈی، سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے 5ملزمان کی نظر بندی میں 2ماہ کی توسیع کا حکم
راولپنڈی 1 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے 5ملزمان کی نظر بندی میں 2ماہ کی توسیع کا حکم جاری کر دیا ہے ذرائع کے مطابق نظربندی میں توسیع کا فیصلہ قائم مقام کمشنر راولپنڈی کی سفارش پر نقص امن کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے بے نظیر قتل کیس میں نامزد محمد رفاقت ،حسنین گل ،شیر زمان ،رشید احمد اور اعتزاز شاہ پر مشتمل پانچوں ملزمان کو انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 31اگست2017کو مقدمہ سے بری کیا تھا تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اسی روز ملزمان کو 1ماہ کے لئے نظربند رکھنے کا ھکم جاری کر دیا تھا یہ نظر بندی 30ستمبر کو ختم ہونا تھی لیکن انتظامی حکم کے تحت ان کی نظر بندی میں مزید60یوم کی توسیع کر دی گئی ہے ۔