یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں ماتمی جلوس
چونیاں 1 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
چونیاں میں 9محرم الحرام کا ذولجناح کا ماتمی جلوس اندرن قلعہ روپا سنگھ سید الطاف کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا۔۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نو محرم الحرام کے جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی گئی، جھنگ میں دربار حضرت سخی سلطان باھو پر یکم محرم الحرام سے 10 محرم تک رہنے والی تقریبات جاری ہیں۔ جس میں شہدائے کربلا کی یاد میں خیمہ بستیاں لگائی گئی ہیں۔ دوسری جانب میلسی کے علاقے دوکوٹہ میں بھی محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے. مرکزی جلوس امام بارگاہ قصرِ ابو طالب سے برآمد ہوا. اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،، قبائلی علاقے پاراچنار کے تین سو سے زائد امام بارگاہوں ميں ماتمی مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔ جبکہ پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ سے شبیہہ ذوالجناح ، تعزۓ اور علم کا جلوس برآمد ہوا۔۔ دوسری جانب عزاداروں کے لیے جگہ جگہ شربت ، دودھ ، چاۓ اور نیاز کا بندوبست کیا گيا،، ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی 9محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں کل60مجالس اور 30لائسنسی اور روائتی جلوس برآمد ہوے۔۔ جوہی میں بھی محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں سیکیورٹی کہ انتہائی سخت انتظام کئے گئے، ھنگو میں ماتمی جلوس امام بارگاہ بہادر گڑھی سے برآمد ہوا۔۔ حاصل پور میں محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ راجہ چوک سے برآمد ہوا جلوس میں کثیر تعداد میں عزاداران حسین نے شرکت کی،، جبکہ پولیس کی جانب سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے،، پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح احمدپور شرقیہ میں بھی مجا لیس اور جلو سوں کا سلسلہ شر وع ہو گیا ہے،، جس میں عزاداروں نے سینہ کوبی کی۔۔ اور امام حیسن کی قربانی کو سلام پیش کیا، اس موقع پر سیکو رٹی کے انتہائی سخت انتطامات کیے گئے