ایڈیٹرکاانتخاب

شہزادہ کونین سیدنا امام حسین علیہ السلام نے اسلام کے تحفظ اور سر بلندی کی خاطر قربانی دی ۔ شازیہ سہیل میر ایم این اے

گوجرانوالہ 29 ستمبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شہزادہ کونین سیدنا امام حسین علیہ السلام نے اسلام کے تحفظ اور سر بلندی کی خاطر قربانی دی آج دین کا بول بالا شہدائے کربلا کی قربانیوں کا ثمر ہے اپنی شہادت و قربانی کا علم ہونے کے باوجود حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے سرزمین حجاز میں امن کے قیام اور خون ریزی سے بچنے کیلئے کربلا کا سفر کیا جس سے ہمیں دین کے ساتھ ساتھ وطن سے محبت کا بھی درس ملتا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)گوجرانوالہ محترمہ شازیہ سہیل میر نے یوم عاشور کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ مدینہ طیبہ سے میدان کربلا اور پھر شام کے محلات تک سفر کے دوران سیدہ زینبؓ اور دیگر پاک بیبیوں نے ہمت و حوصلے صبر اور جرات کی وہ داستانیں رقم کی کہ قیامت تک ان کی نظیر ملنا نا ممکن ہے جناب رسالت مآبﷺ کے اسوہ حسنہ مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہؓ اور شہزادی کونین حضرت فاطمۃ الزہراؓ کی تربیت کی بہترین مثال ہمیں مدینہ و شام کے مسافروں کے شب و روز سے ملتی ہے ہمارے سروں کے سائبان جناب امام حسین علیہ السلام کے ایک انکار اور پھر اس پر اصرار نے جہاں اسلام کو پناہ دی وہیں یزیدیت اور آمریت کو روز ازل تک قابل نفرت بنا ڈالا شازیہ میر نے کہا کہ اسوہ شبیریؓ سے یہی درس ملتا ہے کہ حق کی خاطر اپنے موقف پہ ڈٹ جاؤ پھر جان بھی چلی جائے تو پرواہ نہیں ڈائریکٹر امن پاکستان ڈاکٹر ناصر حسین علوی نے کہا کہ آج پیغام کربلا کو عام کرنے کی ضرورت ہے سال بعد سید الشہداء کی یاد میں چند آنسو بہا کر سمجھا جائے کہ حق ادا ہو گیا تو یہ بھول ہو گی امام و رفقاء کی قربانیوں اور فلسفہ کربلا کو سمجھ کر اگر اپنی راہ کا تعین کر لیا جائے تو امن خودی اور دین و وطن کاتحفظ و سربلندی ممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button