سی پیک منصوبے سے بھارت کو اپنی چودھراہٹ ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہے،چینی میڈیا
بیجنگ 29 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان مخالف بھارتی بیانات تعصب پر مبنی ،بھارت میں بڑھتی قوم پرستی کے نعرے ایک ہندوستان کی نفی کرتے ہیں،رپورٹ
چینی میڈیا نے پاکستان کے خلاف بھارتی ہرزہ سرائی کو تعصب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اسے پاک چین تعلقات کی گہرائی ہضم نہیں ہورہی ہے،بھارت کے بیانات اس کے لئے پریشان کن ہیں،وہاں بڑھتی قوم پرستی کے نعرے ایک ہندوستان کی نفی کرتے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق دہشت گردی برآمد کرکے پاکستان کیا حاصل کرسکتا ہے ،وہ خود اس پر روشنی ڈالنے سے قاصر ہے،اسے پاک چین تعلقات کی گہرائی ہضم نہیں ہورہی ،اقتصادی راہداری منصوبے سے بھارت کو اپنی چودھراہٹ کے خاتمے کا خطرہ لاحق ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر بھارت عقلمند ہوتا تو وہ چین اور پاکستان کا دوست اور اسٹریٹیجک شراکت دار ہوتا، لیکن و ہ امریکا کی طرح صرف اپنے مفادات کو عزیز رکھتا ہے۔چینی اخبار کے مطابق بھارت تعصب پر مبنی پاکستان مخالف بیان دے کر خود پریشان ہوتا رہتا ہے کہ اب اسے ثابت کیسے کیا جائے کیونکہ اس کے پاس ثبوت نہیں ہوتے۔جائزہ رپورٹ کے مطابق بھارت کو چین پاکستان کی گہری دوستی پر بھی اعتراض ہے اور ساتھ ہی اس کا رویہ بیجنگ کے ساتھ بھی افسوسناک ہے ،وہ خطے میں اپنی چودھراہٹ چاہتا ہے لیکن اس کا خواب بھی پورا نہیں ہوگا۔
رپورٹ میں شسما سوراج کے بیان کے حوالے سے لکھا کہ اگر بھارت کونسا آئی ٹی کی سپر پاور ہے اور آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو بھارت ڈاکٹرز اور انجینئرز کی پیداوار میں بہت سے ملکوں سے پیچھے جو تعداد اور صلاحیت کے حامل ڈاکٹرز اور انجینئرز پیدا کر رہے ہیں۔