پاکستان

تحریک انصاف ایک اسلامی جماعت جبکہ ن لیگ ایک لبرل جماعت ہے: خواجہ آصف

لاہور 29 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک اسلامی جماعت جبکہ ن لیگ ایک لبرل جماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکا میں ایشیا سوسائٹی سیمینار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ن لیگ ان کی حریف جماعت تحریک انصاف کے مقابلے میں ایک لبرل جماعت ہے۔ خواجہ آصف نے تقریب میں گفتگو کے دوران موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان اسلامی نظریات کے حامی ہیں اور مذہبی سوچ رکھنے والے طبقے کو ہی اپیل کرتے ہیں۔ جبکہ ان کی جماعت ن لیگ اب ایک لبرل جماعت بن چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button