ایڈیٹرکاانتخاب
تحریک انصاف کو نیا اپوزیشن لیڈر لانے سے روکنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن بینچز پر بٹھانے کا فیصلہ
اسلام آباد 29 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف کو نیا اپوزیشن لیڈر لانے سے روکنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن بینچز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو نیا اپوزیشن لیڈر لانے سے روکنے کیلئے سر جوڑ لیے ہیں۔ اس مقصد کیلئے دونوں جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف کو روکنے کیلئے وقتی طور پر حکومت چھوڑ کر اپوزیشن بینچز پر جانے کیلئے درخواست کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن میں بٹھا کر پیپلز پارٹی کی حمایت کروائی جائے گی۔ یوں تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ اتحاد کرکے بھی اپنا اپوزیشن لیڈر لانے میں کامیاب نہیں ہو پائیں گی۔