بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف سرحدی جارحیت کا بھانڈا پھوڑ دیا
نئی دہلی 28 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بی ایس ایف نے پاکستان کے خلاف’’ آپریشن ارجن‘‘ کے نام سے نئی جنگ چھیڑ دی
بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف سرحدی جارحیت کا بھانڈا پھوڑ دیا،بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) نے پاکستان کے خلاف’’ آپریشن ارجن‘‘ کے نام سے نئی جنگ چھیڑ دی۔بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاکستان کے خلاف آپریشن ارجن کے نام سے نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔
آپریشن کے دوران عام شہریوں اور سرحدی گھروں و کھیتوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف بھی کرلیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آپریشن ارجن کے دوران بھارتی فائرنگ سے 11 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ حقیقت خود ہی تسلیم کرلی کہ پاکستان نے امن کے لیے کوششیں کیں اور جنگ بندی میں پہل کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب کے ڈی جی میجر جنرل اظہر نوید نے بی ایس ایف کے ڈائریکٹر کے کے شرما کو دو بار فون کرکے سرحد پر امن کے قیام کے لیے بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری روکنے کے لیے زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن ارجن کے دوران بھارتی سرحدی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے 11 شہریوں کو جاں بحق کیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پچھلے سال بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف آپریشن رستم کیا تھا۔