بار بار کہہ رہا ہوں سازش میرے خلاف نہیں عمران کے خلاف ہورہی ہے،خورشید شاہ
لاہور 28 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مجھے کوئی فکرنہیں جمہوری آدمی ہوںعمران خان اپنی فکرکریں، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے مزاج ایک جیسے نہیں،بیان اپوزیشن لیڈر
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں اورہماری اکثریت ماننے کوتیارنہیںہیں، بہانہ کوئی اور ایجنڈا کوئی اور ہے،پی ٹی آئی کھل کر بات کرے،عمران خان کسی اور کا کھیل کھیل رہے ہیں، شاہ محمودقریشی کی نظرمیری کرسی پرنہیں عمران خان پرہے، اپنے لیے لابنگ کرکے قریشی اپنے قائدکی جگہ لیناچاہتے ہیں،مجھے کوئی فکرنہیں جمہوری آدمی ہوں،عمران خان اپنی فکرکریں،قریشی عمران خان کے خلاف سازش کر رہے ہیں ، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے مزاج ایک جیسے نہیں ، عمران خان کو ایم کیو ایم ووٹ نہیں دے گی، شاہ محمود قریشی قائد حزب اختلاف بن نہیں سکتے۔
بدھ کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بندہ اپنے پارٹی قائدکے ہوتے ہوئے بڑاعہدہ کیسے مانگ سکتاہے، بلاول نے قومی اسمبلی آنے کااعلان کیاتومیں نے کہہ دیاتھا اپوزیشن لیڈروہ ہوں گے،عمران خان کے ہوتے شاہ محمود کا اپوزیشن لیڈربننا انکے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی فکرنہیں جمہوری آدمی ہوں،عمران خان اپنی فکرکریں،عمران خان کو ایم کیو ایم ووٹ نہیں دے گی، اپنے لیے لابنگ کرکے قریشی اپنے قائدکی جگہ لیناچاہتے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ بار بار کہہ رہا ہوں سازش میرے خلاف نہیں عمران کے خلاف ہورہی ہے، اکثریتی جماعت کو نہ ماننا نہ جمہوری ہے،نہ اخلاقی اور نہ ہی سیاسی عمل ہے ،جن سے ووٹ مانگنے جارہے ہیں وہ بھی پی ٹی آئی سے یہی سوال کررہے ہیں کہ تحریک انصاف بتائے اپوزیشن لیڈر کو بدلنے کی وجہ کیا ہی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد غیرفطری ہے چل نہیں سکتا،مسلم لیگ ق،جماعت اسلامی،شیرپاؤاوردیگر کو بھی اس کا جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مک مکا نہیں کیا آئین کے مطابق مشاورت کی ہے، پی ٹی آئی والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں اورہماری اکثریت ماننے کوتیارنہیںہیں، بہانہ کوئی اور ایجنڈا کوئی اور ہے،پی ٹی آئی کھل کر بات کرے،عمران خان کسی اور کا کھیل کھیل رہے ہیں۔






