ماہرہ خان کرپٹ،نشئی ’را ‘ کی ایجنٹ ہے ،میرا

لاہور 28 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کوئین اداکارہ میرا نے ایک بار پھر اداکارہ ماہرہ خان پر لفظوں کی گولا باری شروع کر دی ۔فلمسٹار میرا نے ماہرہ خان کی بھارتی اداکارہ رنبیرکپور کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان خودغرض،کرپٹ اور نشے کی عادی ہے ۔ میں نے اس سے پہلے بھی ماہرہ خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سٹیٹس اپ لوڈ کیا تھا مگر کسی نے میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔میرا نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان سے کوئی داتی دشمنی نہیں ہے مگر جو بھی ملکی مفاد کے خلاف کام کرے گی میں اس کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں