نواز شریف نے پاناما کیس میں جان بخشی کروانے کیلئے فوج سے مدد مانگی جس پر انہیں انکار کر دیا گیا: عارف نظامی
سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ کا 10سال کیلئے ویزہ لگوا لیا، نوازشریف کا اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے آج لندن روانگی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ کے قائد محمد نوازشریف کا لندن میں طویل قیام کا امکان ہے۔جس کے باعث انہوں نے آئندہ 10سال کیلئے اپنے برطانوی ویزہ میں توسیع کروالی ہے۔
نوازشریف نے آج خود جا کربرطانوی ویزہ سنٹرسے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔ پاسپورٹ وصول کرنے کیلئے نوازشریف خود کوریئر کمپنی میں گئے۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے گلے میں کینسرکے باعث تین سرجریاں ہوچکی ہیں۔نوازشریف پاناما کیس میں نااہلی کے بعد اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں ہی ان کے ساتھ مقیم ہیں۔تاہم نوازشریف نیب ریفرنسزکے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیشی کیلئے دوروزقبل لند ن سے وطن واپس آئے۔ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف اب کل دوبارہ لندن روانہ ہوجائیں گے۔کیونکہ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت انتہائی ناسازہے۔